مریم نواز کے بری ہونے کی خبر پر وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹ

September 29, 2022

فائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوچکی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد احتسابی نظام شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا ہے۔