میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس، عدم پذیرائی، مسلسل تنقید، مرتضیٰ وہاب کے استعفے کی وجہ

September 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے استعفے کی اہم وجوہ سامنے آگئیں، جنہوں نے بہترین کارکردگی کے باجود اعلیٰ سطح پر عدم پذیرائی، مسلسل تنقید، سندھ حکومت کی جانب سے کے ایم سی کو ترقیاتی کاموں کے لئے جاری ڈیڑھ ارب روپے کی رقم گرانٹ کے بجائے قرض میں تبدیل کرنے، اس کی وصولی کے لیے ماہانہ 5کروڑ روپے کٹوتی کرنے اور میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے بل کے ذریعے وصول کرنے کیخلاف عدالتی فیصلے سےدل برداشتہ ہوکر استعفیٰ دیا،ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور عدالت کے فیصلوں سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارکردگی پر مزید منفی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، جبکہ تنخواہوں اور پنشن کا بحران اور کے ایم سی و ڈی ایم سیز کے 7ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے 7ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی میں مشکل ہوگی۔