لاپتا افراد سے متعلق پیش رفت نہ ہوسکی، محکمہ داخلہ اور دیگر سے رپورٹ طلب

September 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تین خواتین، کم سن لڑکی سمیت گیارہ لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر بازیاب کرانے کا حکم دیدیا، لاپتا ایم کیوایم کارکنوں کی بازیابی سے متعلق بھی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی، بیشتر لاپتا افراد کے اہلخانہ اور وکلا بھی پیش نہیں ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 15سالہ افشاں 2سال سے ، رانی بی بی، جنت، زینب، حیدر علی، حافظ فرحان، خرم کاظمی برسوں سے سید یاور، محمد کامران، نصیراں بی بی، محمد یاسین، سید نوید علی اور دیگر کئی ماہ سے لاپتا ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ لاپتا افرادکی گمشدگی کے مقدمات درج ، تفتیشی افسر مقرر کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو 6ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔