پاکستانی وفود کے دوروں کی تردید کا نہ آنا حکومتی بدنیتی ہے، ایم ڈبلیو ایم

September 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر شیخ مولانا صادق جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پے در پے پاکستانی وفود کا دورہ اسرائیل اور ان وفود میں شامل افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنا حکومت کے اسرائیل سے خفیہ روابط کی نشاندہی اور تردید کا نہ آنا حکومتی بد نیتی کو آشکار کرتا ہے ،ان کے ہمراہ مولانا حیات عباس نجفی اور دیگر بھی موجود تھے ،رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے تمام شہریوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جو ماضی اور حال میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں ، بانی پاکستان قائد اعظم نے دو ٹوک موقف دیتے ہوئے اسرائیل کو غاصب اور ناجائز ریاست قرار دیا تھا ،کوئی بھی حکومت یا فرد قائد اعظم کے بنیادی اصولوں کو تبدیل نہیں کر سکتا۔