عدالت صلح نامہ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرے، بیوہ ناظم جوکھیو

September 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیرکی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں فریقین کی جانب سے صلح نامے سے متعلق جمع کرائی گئی دستاویزات حاصل کرلی گئیں، فریقین کے مطابق ملزمان کو اللّٰہ کے نام پر معاف کردیا ہے، 6 ملزمان کے خلاف کیس نہیں چلانا چاہتے ہیں، حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہم نے 6 ملزمان جام اویس، معراج، سلیم، دودا، سومار اور احمد خان کو معاف کردیا اگر عدالت ان ملزمان کو بری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔