حکومت سندھ کی جانب سے فلاحی کام کہیں دکھائی نہیں دے رہے، سردار رحیم

September 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پیر صاحب پگارا کے فلسفے پر کاربند ہیں سندھ کو متحد کریں گے اس وقت جو کام حکومت سندھ کے ہیں وہ عوام کی فلاح کیلئے کہیں دکھائی نہیں دے رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کی جانب سے امدادی سامان کو سندھ کے متاثرہ اضلاع میں روانگی کے موقع پر کیا۔