اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرلوں گا، عامر جمال

September 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں مشکل صورتحال میں آخری اوور کراکر پاکستان کو چھ رنز کی فتح دلانے والے عامر جمال کا کہنا ہے کہ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔ عامر جمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے، تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔عامر جمال نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی جب انہوں نے دوسری گیند پر سیم کرن کو آؤٹ کیا۔ 26سالہ عامر جمال کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی کے گاؤں کلور شریف سے ہے۔