اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں مادر وطن کا ساتھ دیا، سید ضیاء اللّٰہ شاہ

September 30, 2022

اوسلو (ناصراکبر) پی ٹی آئی ناروے ایگل پینل صدر کے امیدوار سینئر سیاستدان سماجی رہنما صدر الفلاح سکالرشپ ناروے، وائس پریزیڈنٹ تحریک کشمیر ناروے، حاجی محمد افضال کراڑیوالہ نے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ،صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں اورسرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات سید ضیاء اللہ شاہ اورچیئرمین چوہدری اعجاز اسلم آف مہمند چک کےاعزاز میں عشائیےکا اہتمام کیا۔تقریب میں پی ٹی آئی ناروے کے بانی اور سینئر رہنما عمران بشیر خان، چوہدری محمد الیاس کراڑیوالہ، چوہدری زاہد اسلم آف مہمند چک، مولانا مفتی محمداسجد چوہدری، عمر افضال، ڈاکٹر چوہدری شہباز افضال، چوہدری عامر آفتاب آف سرگودھا، چوہدری ساجد، راجہ محمد شاہد، سیدرضوان شاہ چوہدری محمد عارف جنڈاوالہ، صدر تحریک کشمیر ناروےشاہ حسین کاظمی، تحریک کشمیر میڈیا ایڈوائزر انعام الحق سیٹھی اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ جنگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات اور سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات سید ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ میں جب بھی ناروے آیا ہوں دوستوں نے ہمیشہ بڑی محبت سے نوازا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے پاکستان پر بہت سارے احسانات ہیں،اوورسیز پاکستانی ہمیں زرمبادلہ بھیجتے ہیں، ویلفیئر اور چیرٹی کےکام کرتے ہیں اور ہر مشکل وقت میں اپنا مثبت کردار اداکرتے ہیں اور میں ان تمام این جی اوز اور تمام کمیونٹی رہنماؤں کا بھی شکرگزار ہوں جو اپنے اپنے طریقے سے پاکستان میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سید ضیاء اللہ شاہ نے کہا کےمیرا یہی پیغام ہے کہ ناروےمیں ہر پاکستانی وطن عزیز کاسفیر ہے اوراچھا کام کرتا ہے تو اس سے پاکستان کا وقار بلند ہوتاہےاور وہ نہ صرف ناروے بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتاہے، چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم آف مہمند چک نے کہا کہ ہمارے شہر کھاریاں کے زیادہ لوگ ناروے میں آباد ہیں اور مجھےفخرہے کے ہمارے شہر کے لوگ دیار غیر میں محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ حاجی افضال نے کہا کہ میں اپنےمہمانوں چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم سید ضیاء اللہ شاہ اورتمام ساتھیوں کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات سے ٹائم نکالا اور ہماری دعوت پر تشریف لائے، حاجی افضال نے کہاکہ چیئرمین چوہدری اعجاز اسلم اور سید ضیاء اللہ شاہ جیسی شخصیات ہمارے لئے رول ماڈل ہیں،خصوصاً ضیاء اللہ شاہ جوہمارے تمام نیک کاموں میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور آگے بڑھ کر حصہ لیتے ہیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان جیسے نیک بندوں کو لمبی زندگی دے تاکہ ہم ان کی رہنمائی میں اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے رہیں، تحریک انصاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حاجی افضال نے کہا کہ اس دفعہ جو ہم کمپین چلا رہے ہیں وہ یورپ کی اپنے طرز کی پہلی کمپین ہے، ہم عمران خان کے وژن کو لوگوں تک لےکر جا رہے ہیں، نوجوان طبقہ اور خواتین ہماری ممبر شپ لے رہے ہیں ،میری تمام نارویجن اوورسیز پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کے وژن پرعمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور پاکستان کو مضبوط بنائیں کیونکہ عمران خان ہی ایک ایسا لیڈر ہے جو صحیح معنوں میں ملک پاکستان کی ترقی وقار عزت اور معیشت کو آگے لے کر جا سکتا ہے ۔