نیشنل روبوٹیریم کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر نئی اور اہم ٹیکنالوجی کی نمائش

September 30, 2022

لندن (پی اے) اسکاٹ لینڈ میں فائر فائٹرز کے پاس جلد ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس والے سمارٹ ہیلمٹ ہوں گے جن کی مدد سے وہ ہلاکتوں کا بہتر طور پر پتہ لگا سکیں گے۔ بدھ کو نیشنل روبوٹیریم کے باضابطہ افتتاح کے ایک حصے کے طور پر اس نئی اور اہم ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی ۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے فائر فائٹرز اپنے گرد و نواح کو تیزی کے ساتھ میپ کر سکیں گے اور زہریلے انوائرمنٹ کو نیویگیٹ کرنے کے علاوہ آتشزدگی کے ممکنہ وکٹمز کا بھی پتہ لگا سکیں گے یہ ٹیکنالوجی ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی کے نیشنل روبوٹیریم کے ریسرچرز نے تیار کی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرنے والے سٹینڈرڈ ایشو ہیلمٹ میں تھرمل کیمرے اور سینسرز لگائے جائیں گے جو یوزرز کو گرد نواح کے بارے میں رئیل ٹائم میں معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ سکاٹش فائر اینڈ ریسکیو سروس سٹاف کے ساتھ نیوبرج ایڈنبرا کی فیسیلیٹی میں اس نئی ٹیکنالوجی کے فیلڈ ٹرائلز کیے گئے ہیں ۔ توقع ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی انتہائی خطرناک حالات جیسا کہ دھوئیں سے بھرے ایریاز میں فائر فائٹرز اور سین کمانڈرز کی مدد کر سکتی ہے کہ وہ کس طرح زیادہ محفوظ انداز میں آگے بڑھیں اور اس طرح سے وہ لوگوں کو بچانے کیلئے وقت کو دورانیے کو بھی کم کر سکیں گے۔ سکاٹش فائر اینڈ ریسکیو سروس میں ٹریننگ‘ سیفٹی اینڈ ایشورنس گروپ کے کمانڈر برائن ٹوڈ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے نیوبرج ٹریننگ سینٹر میں ہمارا سٹاف اس نئی ٹیکنالوجی کے ٹرائلز میں مدد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سروس کے طور پر سیفٹی ‘ ٹیم ورک اور اینوویشن ہماری تین اہم اور بنیادی اقدار ہیں ۔ ہم ہمیشہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ پارٹنر شپ میں کام کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں جو کہ کمیونٹی اور فائر فائٹرز کی حفاظت کو بہتر بنانے کیلئے آئیڈیاز تلاش کرنے کا شاندار کام کرتے ہیں ۔ ایڈنبرا یونیورسٹی کے سکول آف انفارمیٹکس میں سائبر فزیکل سسٹمز کے لیکچرار ڈاکٹر کرس لو جو اس پروجیکٹ کی قیادت کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز اکثر ایسے ماحول میں کام کرتے ہیں جہاں آگ سے نکلنے والے دھوئیں کی بہت زیادہ مقدار کی وجہ سے انہیں بہت کم یا بالکل نظر نہیں آتا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کی وجہ سے ان کیلئے ممکنہ متاثرین کے مقام اور فائر فائٹرز کی لوکیشن کا پتہ لگانا انتہائی چیلنجنگ ہو جاتا ہے ایسی صورت حال اکثر اوقات انتہائی خطرناک اور حساس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے گزائونڈ پر موجود فائر فائٹرز اور سین کمانڈرز کو لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورت حال میں بہتر اور اہم فیصلے کرنے میں مدد ملے گی اور ممکنہ متاثرین کی مدد کرنے کیلئے ان کی صلاحیت بھی خاصی بہتر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے وہ سرچ ایفیشنسی کی صلاحیت کو بڑھا سکیں گے اور ٹیم کے ساتھیوں سے بہتر اور محفوظ تعاون کو یقینی بنایا جا سکے گا ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آتشزدگی کے مقامات پر ممکنہ متاثرین کیلئے نتائج کو بھی بہتر کیا جا سکے گا ۔