سٹیفورڈ کی سرجری میں گاڑی دیوار توڑ کر اندر جا گھسی

September 30, 2022

سٹیفورڈ (نمائندہ جنگ) سٹیفورڈ میں واقع مقامی سرجری کو اس وقت عارضی طور پر بند کر نا پڑا جب ایک گاڑی عمارت کی دیوار کو توڑتے ہوئے اندر جا گھسی ۔ تفصیلات کے مطابق جب ایک خاتون ڈرئیوار سے گاڑی بے قابو ہو کر سرجری کی دیوار کو توڑتے ہوئے اندر گھستی چلی گئی ۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور محفوظ رہیں لیکن عمارت کے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے اس لئے فی الحال سرجری کو بند کر دیا گیا ہے اور مرمت کا کام جاری ہے ۔ واقعہ چونکہ اتوار کے روز پیش آیا جب سرجری بند ہوتی ہے اس لئے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ تاہم مرمت کے باعث سرجری کو بند کر کے تمام اپایٹمنٹس منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ مطلقہ سرجری پیر سے جمعہ تک کھلی رہتی ہے لیکن ابھی تک سرجری ترجمان کی جانب سے یہ واضع نہیں کیا گیا ہے کہ سرجری دوبارہ کب کھولی جائے گی ۔