ہڈرز فیلڈ میں اسٹاپ اینڈ سرچ اختیارات 15 گھنٹے تک بڑھ گئے

September 30, 2022

ہڈرزفیلڈ (زاہد انور مرزا) ویسٹ یارکشائر پولیس نے ہڈرز فیلڈ میں اپنے اسٹاپ اور سرچ کے اختیارات کو مزید 15گھنٹوں کیلئے بڑھا دیا ہے، ویسٹ یارکشائر پولیس کے ٹویٹ کے مطابق یہ حکم ابتدائی طور پر پیر 26 ستمبر کو نافذ کیا گیا تھا اور یہ منگل تک جاری رہنا تھا ۔ تاہم خفیہ اطلاع کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ "علاقے میں پرتشدد جرائم اور ہتھیار لے جانے کے امکانات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اس لئے ، اسے بڑھا دیا گیا ہے اور یہ آیندہ 15گھنٹے کے لیے نافذ العمل رہے گا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے ٹویٹ کے مطابق اسے مزید بڑھانے کے لیے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ اضافی اختیارات ہڈرز فیلڈ کے ٹاؤن سینٹر، ایشبرو اور فارٹاؤن علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کے لئے نافذ کیے گئے ہیں ہڈرز فیلڈ کے ٹاؤن سینٹر، ایشبرو، اور فارٹاؤن علاقوں میں عارضی اختیارات کو نافذ کر دیا گیا ہے۔ سٹاپ اینڈ سرچ پولیس افسران کو جارحانہ ہتھیاروں یا خطرناک آلات کے لیے لوگوں یا گاڑیوں کی تلاشی لینے کا اختیار دیتا ہے، نیبر ہڈز اینڈ پارٹنرشپس کی چیف انسپکٹر ربیکا کالپین نے کہا ہے کہ یہ حکم ہڈرز فیلڈ میں حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد نافذ کیا گیا ہے واضح رہے یہ اضافی سٹاپ اینڈ سرچ اختیارات پولیس افسران کو ہتھیار لے جانے میں ملوث افراد کو روکنے کا اختیار دیتے ہیں مقامی پولیسنگ ٹیم کے پولیس افسران مزید پر تشدد واقعات کو روکنے اور وسیع تر کمیونٹی کو یقین دلانے کے لیے علاقے میں گشت میں اضافہ کررہے ہیں۔