زیرتعلیم اور تعلیم سے محروم طلبہ و طالبات کی مکمل تفصیلات طلب

September 30, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں زیر تعلیم اور تعلیم کے زیور سے محروم طلبہ و طالبات کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے سیکریٹری تعلیم اور سیکریٹری سوشل ویلفیئر سندھ کو حکم دیا ہے کہ7نومبر تک حلف ناموں کیساتھ رپورٹ جمع کرائیں۔ جمعرات کو ہائی کورٹ میں مفت تعلیم ، تعلیمی اصلاحات اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری سوشل ویلفیئر عدالت میں پیش ہوئے۔