کراچی کے قریب ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ جال میں پھنس گیا

September 30, 2022

کراچی(این این آئی)کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کو لاکھوں روپے مالیت کی ہیرا مچھلی مل گئی۔فشر فوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ ماہی گیروں کے جال میں پھنسا ہے‘انہوں نے بتایاکہ ہیرا مچھلی 600سے 700روپے فی کلو میں فروخت ہوتی ہے۔دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ اتنی زیادہ تعداد میں کم گہرائی پر ہیرا مچھلی کا ملنا غیر معمولی بات ہے۔