شاہ لطیف میں 2 کروڑ کی ڈکیتی کا معاملہ مشکوک ہوگیا

September 30, 2022

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرکے گھر مبینہ طور پر دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق جن تین موبائل فونز کی چوری کا ذکر کیا گیا وہ سکندر علی کے گھر سے ہی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق سکندر علی نے نقدی اور سامان سمیت تین موبائل فونز کے لوٹنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سرکاری آفیسر سکندر علی کنسٹرکشن کا کام بھی کرتا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ ٹھیکیداروں کی رقم گھر میں رکھی ہوئی تھی جو ملزمان لے کر فرار ہوئے ہیں۔