ڈاکٹر حاکم ابڑو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر

September 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سخت اور میرٹ پر اقدامات کرنے کے حوالے سے مشہور شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ عطاارلرحمان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر حاکم علی ابڑو کو شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے چند ماہ قبل کہ ڈاکٹر انیلہ کو سکھر ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے تلاش کمیٹی نے نمبر ایک امیدوار قرار دے کر انھیں ویمن یونیورسٹی سکھر کا وی سی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی مگر معاملہ رک گیا پھر سیکریٹری بورڈز مرید راہموں نے انھیں طالبہ کی خود کشی سے متعلق غلط رپورٹ کو بنیاد بنا کر معطل کردیا تھا تاہم وہ عدالت سے بحال ہوگئی تھیں لیکن سیکریٹری بورڈ مرید راحموں عدالت جانے پران سے ناراض ہوگئے تھے اور انھوں نے انیلہ عطاارلرحمان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی۔