ہاؤسنگ سوسائٹی تشدد کیس کے 22 ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

September 30, 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) انسداد د ہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل خان نے نجی ہاؤسنگ سوسا ئٹی تشدد کیس میں سیکورٹی گارڈز سمیت 22 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے سرکاری افسران پر تشدد کیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ تشدد کا کوئی ثبوت ہے ؟ عدالت کو بتایا گیا کہ شواہد ابھی جمع کر رہے ہیں۔