سندھ حکومت اور WHO کا بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ملکر کام کرنے کا فیصلہ

September 30, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے سیلاب اور پانی سے جنم لینے والی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ فیصلہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈبلیو ایچ او کے ایک وفد جس کی سربراہی اس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام (ڈبلیو ایچ ای) ڈاکٹر مائیکل ریان کررہے تھے کی ملاقات میں کیا گیا ، ملاقات میں سیلاب کی مجموعی صورتحال، فوری ضروریات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے پیش آنے والے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔