سائبر کرائم کراچی میں درج 113 مقدمات میں کنویکشن ایک فیصد سے بھی کم

September 30, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم کراچی کی فنانشل فراڈ اور مالی نوسربازی اور دھوکا دہی کے حوالے سے تحقیقات انتہائی غیر تسلی بخش اور درج مقدمات میں کنویکشن (سزائیں) ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ سائبر کرائم کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق فنانشل فراڈ( اس میں مالی نوسربازی اور دھوکہ دہی شامل نہیں ہے) کی1157 انکوائری رجسٹر ہوئی جس میں370 ختم کر دی گئی۔673 زیر التوا ہیں جبکہ 113 مقدمات درج ہوئے۔ اس حوالے سے نئے تعینات شدہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ’’جنگ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی کچھ یوم قبل ہی ہوئی ہے۔ ان کی سب سے زیادہ توجہ فنانشل فراڈ کی تحقیقات پرہے، وہ اس حوالے سے اپنے ماتحت افسران کو گائیڈ بھی کر رہے ہیں اور ان کی معلومات کے مطابق اب تک 7 مقدمات میں سزائیں ہوئی ہیں۔ کچھ یوم قبل بھی ایک فنانشل فراڈ کے مقدمے میں عدالت نے سزا بھی سنائی ہے۔