ریاض الدین سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر منتخب

September 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے اجلاس عام میں سال 2022-23 کے لیے ریاض الدین بلامقابلہ صدر، عبدالقادر بلوانی سینئر نائب صدر اور محمد حسین موسانی نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمشنر ایم طارق یوسف نے سائٹ ایسوسی ایشن کے 58ویں سالانہ جنرل اجلاس میںکامیاب عہدیداروں کا اعلان کیا۔نومنتخب عہدیداران یکم اکتوبر 2022 سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔