غیر قانونی مقیم افراد کو سہولت فراہم کرنے والے گروہ کا انکشاف

September 30, 2022

کراچی(خالد محبوب /اسٹاف رپورٹر)فارن رجسٹریشن آفس اسپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں میں سندھ ہائی کورٹ سے منسوب جعلی احکامات کو جواز بناکرغیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو سہولت فراہم کرنے والے جعل ساز گروہ کا انکشاف ہوا ہے،انتہائی باخبر زرائع کے مطابق فارن رجسٹریشن آفس میں تعینات سب انسپکٹر رشید،سب انسپکٹر جاوید اور ہیڈ کانسٹیبل ساجد نے مبینہ طورپر لاکھوں روپوں کی رشوت کے عوض عالیٰ عدلیہ سے منسوب جعلی احکامات کے زریعہ 24 بنگلہ دیشی باشندوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔