اعجاز الحق کی والدہ کے انتقال پر اے پی این ایس کی تعزیت

September 30, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے سنچری پبلیکیشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز الحق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔