سونا فی تولہ 2200؍روپے مہنگا

September 30, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2200روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1624 ڈالر سے بڑھ کر 1651 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2200 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 45ہزار 900روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1886روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 25ہزار 86روپے ہو گئی ہے۔