گیسٹرو سے بیمار بزرگ شہری جاں بحق، میت کشتی میں لے جائی گئی

September 30, 2022

میہڑ (نا مہ نگار) سیلاب متاثرین میں گیسٹرو اور ملیریا نے تباہی مچادی، میڈیکل ٹیمیں نا پہنچنے پر سیلاب متاثر شخص تڑپ تڑپ کر ہلاک، میت کشتی میں اٹھا کر قبرستان لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ تحصیل کے کاچھو فرید آباد کے سیلابی علاقے گاوں سبڑ خان چانڈیو کا رہائشی 70سالہ قاضی چانڈیو گیسٹرو اور بخار میں تڑپ تڑپ کر ہلاک ہو گیا ہے۔ متوفی کے ورثا زارو قطار روتے رہے جبکہ لاش کو دفنانے کیلئے سیلاب متاثرین کے پاس کفن دفن کے لیے پیسے نا ہونے سے پریشان ہو گئے ۔ متوفی کے ورثا کے مطابق ہم نے انتظامیہ کو بار بار اطلاع دی لیکن کوئی میڈیکل ٹیم یا ڈاکٹر نہیں پہنچا ۔ علاج نا ہونے سے ہمارا بزرگ شخص قاضی چانڈیو تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کفن دفن کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں ۔ ہم سیلابی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ کئی گھنٹوں کے بعد کچھ مخیر حضرات لوگوں نے چندا کرکے ان کے کفن دفن کیلئے بندوبست کیا اور کشتی میں لاش اٹھاکر سیلابی پانی کا 3 کلومیٹر فاصلہ چل کر میت لیکر قبرستان لے گئے ۔