مریم نواز کی وزیراعظم سے ملاقات، ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی

September 30, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مریم نواز کو ان کی اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وتعز من تشا وتذل من تشا۔اللہ نے بڑا کرم کیا ہے بڑی عزت دی ہے۔