بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد

September 30, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارک دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مریم نواز شریف کی قانونی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام کا بہادری ، حوصلہ اور استقامت سے مقابلہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے مریم نواز اور شریف فیملی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔