پٹرولیم ڈویژن آج، ای سی سی، ای این آئی پاکستان لمیٹڈ کے چینج آف کنٹرول میں ترمیم کی اجازت مانگے گا

September 30, 2022

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پٹرولیم ڈویژن آج وزیر خزانہ کی صدارت میں ہونے والےای سی سی کے اجلاس میں سمری بھیج رہا ہے جس میں ای سی سی ، ای این آئی پاکستان لمیٹڈ کےچینج آف کنٹرول میں ترمیم کی اجازت مانگے گا، پرائم انٹر نیشنل آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ نے ای این آئی پاکستان کے اثاثے خریدے ہیں وزیر اعظم پاکستان جن کے پاس وزارت پٹرولیم ڈویژن کا قلمدان بھی ہے نے سمری دیکھی ہے اور کہا ہے کہ ضروری رسمی کارروائی کی جائے تا کہ سمری ای سی سی کے سامنے رکھا جائے۔ وزیر اعظم نے سمری میں خامیوں کے خدشے کے پیش نظر پٹرولیم ڈویژن سے کہا ہے کہ ای این آئی پاکستان لمیٹڈ کے زمے رینٹل اماؤنٹ کے بارے میں کو بنیادی موضوع رکھا جائے تاکہ کنٹرول میں تبدیلی لائی جاسکے۔