مخالفین عمران خان کے شارٹ نوٹس پر ہونیوالے جلسوں سے خوفزدہ، ہمایوں اختر

September 30, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ مخالفین عمران خان کے شارٹ نوٹس پر ہونیوالے جلسوں سے خوفزدہ ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ماضی میں بھی ڈالر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا جس کا خمیازہ ہماری معیشت اور پوری قوم نے بھگتا اوراب بھی پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے اسی طرح کی منصوبہ بندی سامنے آرہی ہے ،وفاق میں بیٹھے حکمران معاشی میدان میں پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنی سیاست کو بچانے کے لئے عمران خان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔