ایپکا نے ہڑتال اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی دھمکی دیدی

September 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایپکا نے 4 اکتوبر کو قلم چھوڑ ہڑتال اور 11 اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا کہ سروس سٹرکچر کی تکمیل ہر ملازم کا حق ہے جو اس کے روشن مستبل کی ضمانت ہے، فرائض کی ادائیگی کے بعد اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہمیں ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔صدر ایپکا ایکسائز پنجاب ابو ہریرہ نے کہا کہ ہمارے سروس رولز نہیں بنائے گئے ایک کانسٹیبل سال ہا سال ملازمت کے بعد بھی کانسٹیبل کے عہدے سے ریٹائر ہو جاتا ہے ہمارا محکمہ سب سے زیادہ ریونیو اکھٹا کرتا ہے مگر اس کا کوئی پرسان حال نہیں امید ہے کہ پنجاب حکومت 11اکتوبر کو دھرنے کی نوبت نہیں آنے دیگی اور اس قبل ہمارے مطالبات مان لئے جائیں گے۔ احتجاجی جلسہ سے صدر ایپکا ایکسائز نیاز ڈھلوں، جنرل سیکرٹری ایپکا ریحان فاروق جاٹ ، ملک عبدالمجید نانڈلہ، احسان خان سدوزئی،اکبر خان سدوزئی،رانا شہباز، مسعود قریشی ،عامر جام گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ زمن خان،اکرم ڈھلوںِِ،چیئر مین ایپکا ایکسائز،ملک حسن عباس سپرا، عامر،طاہر عباس سندیلہ،مہتاب ،ڈوگر عدنان غفور، عبد المالک،نوید مسعود،راؤ نعمان،ساجد پنوں،عمران،راؤ راشد، واجد علی،عدنان وحید بھی شریک تھے۔