جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن ، 77ملزمان گرفتار

September 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت 77ملزمان گرفتارکرلئے، شجاع آباد پولیس نے 1300 لٹر سے زائد شراب برآمد کر لی ،ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں ملزم سجاد،ذوالفقار ،حبیب ، مبارک، دین محمد ، فاروق ، خدایار،حاجی محمد ، ملزم انیس، اکمل ، شوکت ، منیر، ندیم ، یحیٰ ، ندیم ، شہباز ، شکیل ،نواز ، آصف، طارق ، حمزہ، عامر ، سجاد ، عبدالغفور ،رمضان ،شاکر، فیاض ، سلیم، عبدالرحمٰن ، خادم حسین ، اعجاز ،شفیق ،علی،رمضان، خدا بخش ، اصغر ، شعیب، امجد ، سجاد ، اقبال، ارشد ، محمد خان، اعظم ،رحمت خان ، سجاد ، آصف، امجد ، سدیر ، جعفر ، شفیق ، ملزم عابد ، نعیم ،خضر اور مدنی سے شراب ،چرس اور آئس برآمد کر لی ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم امتیاز ، ظفر، رمضان، سجاد سے اسلحہ برآمدکر لیا گیا، تیزرفتاری وجعلی نمبر پلیٹ کے الزام میں ملزم شیر جان، اظہر ، لیاقت ، فاروق، بڈھایا، وقاص ، مرید حسین، صابر حسین ،رمضان ، طاہر اعظم ، عرفان اور بہاول کو قابو ر کرلیا گیا جبکہ پولیس نے 4اشتہاری مجرمان اور 1عدالتی مفروران کو بھی گرفتارکیا،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے6افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔کروڑوں روپے کی رقم خورد بردکرنے کے الزام میں پولیس نے خاتون سمیت4افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے۔بوگس چیک دینے کے الزام میں دوافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔