صوبے بھر کے سکولوں میں عشرہ رحمت اللعالمینؐ منانے کا فیصلہ

September 30, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے سکولوں میں عشرہ رحمت العالمینؐ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔3اکتوبر کو تحصیل سطح پر قرات نعت اور تقاریر مقابلے ہوں گے ، ڈسٹرک کی سطح پر 5اکتوبر کو ، محافل میلاد تمام سکولوں میں 7 اکتوبر کوہوں گی،صوبائی سطح پر 8اکتوبر کو مقابلے منعقد کئے جائیں گے 9اکتوبر مقابلوں کی مرکزی تقریب لاہور میں ہوگی۔