مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سامان ضبط

September 30, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سامان ضبط۔ تحصیلدار سٹی رانا ریاض احمد نے کارپوریشن , ایم ڈی اے اور پولیس کے ہمراہ لوہا مارکیٹ اور ممتازآباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا پختہ تعمیرات مسمار کردیں جبکہ دو ٹرک سامان ضبط کرلیا۔