میپکوصارفین کی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جارہاہے: فضل اللہ دُرانی

September 30, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کسٹمرسروسز، ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ اینڈ کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے چیئرمین انجینئر فضل اللہ دُرانی نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میپکو میں صارفین کی تعداد 75لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، زیادہ صارفین اور محدود وسائل کے ساتھ صارفین کی شکایات کا ازالہ ممکن بنایاجارہاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نےکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز میاں شاہد اقبال اور محمد جابر بھی موجود تھے جبکہ سردار جمال خان لغاری، احمد تیمور ناصراورخرم لغاری نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔