دیگر لیگی رہنمائوں کیخلاف درج مقدمات میں بھی جلد انصاف ملے گا، اسفن یار بھنڈارا

September 30, 2022

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ مقدمے سے باعزت بریت پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی تھی کہ مخالفین کی طرف سے قائم یہ کیس بدنیتی اور ذاتی عناد کی وجہ سے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ دیگر لیگی رہنمائوں کیخلاف درج مقدمات میں بھی انہیں جلد انصاف ملے گا۔