کسٹم انٹیلی جنس نے سمگل شدہ چائے کا ٹرالر قبضے میں لیا

September 30, 2022

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر کےکسٹم انٹیلی جنس نے ساڑھے تین کروڑر وپے مالیت کی سمگل شدہ 26ہزار کلوگرام چائے کی پتی کا ٹرالرتحویل میں لےلیا ۔کسٹم انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن راولپنڈی کے انسداد سمگلنگ سکواڈ نے اسلام آباد موٹر وے کے قریب کارروائی میں سمگل شدہ غیرملکی پتی (چائے) سے بھرا ٹرالر قبضے میں لیا۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔