چیف ایگزیکٹو آئیسکو آج صارفین کی شکایات سنیں گے

September 30, 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان 30ستمبر کو صبح09:30تا دن11:30بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کینٹ ،اٹک ، جہلم ،چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے ۔ صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کیلئے فیس بک آئی ڈی CEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر051-9253105پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔