جعلی‘ غیر قانونی ادویات بیچنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ ہوگا‘ ڈاکٹر عاصم رئوف

September 30, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیشنل ٹاسک فورس کو ملکی ادویات مارکیٹوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے نیشنل ٹاسک فورس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملکی ادویات مارکیٹوں کی سرویلنس تیز کرے اور وفاق، صوبائی میڈیسن انسپکٹوریٹ میں تعاون بڑھایا جائے۔اجلاس میں ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ اب جعلی اور غیر قانونی ادویات بیچنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوگا۔