احتجاج کرنے والے برطرف اساتذہ مطالبات تسلیم ہونے پر واپس چلے گئے

September 30, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کرنیوالے برطرف اساتذہ جمعرات کو چھٹے روز مطالبات تسلیم ہونے پر واپس چلے گئے۔ ایس ایچ او بنی گالہ سرور نعیمی نے جنگ کو بتایا کہ اساتذہ رہنمائوں سے مذاکرات کے دوران کے پی کے حکومت کے نمائندوں نے بتایا کہ آپ کے معاملات کے حل کیلئے وزیراعلیٰ نے کمیٹی قائم کر دی ہے جو مسئلے کے حل کے سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشاورت کر کے سفارشات پیش کریگی۔