فائرنگ سے زخمی محنت کش دم توڑگیا

September 30, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چندماہ پہلے دوبھائیو ں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ان کے پلاٹ پر کام کرتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہونیوالامحنت کش دم توڑگیا، تھانہ ویسٹریج ایچ آئی یوکے سب انسپکٹر یاسرعباس نے بتایاکہ دوجون کو سرفراز حسین نے مقدمہ درج کروایاتھا۔ فائرنگ سےعلی حمزہ زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کودم توڑگیا۔