اعظم طارق قومی رہنما، خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائیگا،سنی علماء کونسل

September 30, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)مولانا اعظم طارق شہید کی برسی کے موقع پر سنی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کانفرنس جمعرات 6اکتوبر ہاکی گراؤنڈ آبپارہ اسلام آباد میں ہوگی۔ علامہ مسعودالرحمٰن عثمانی، حافظ نصیر احمد،مفتی تنویر عالم فاروقی،مولانا عبدالرحمٰن معاویہ،قاری اسد عرفان، قاری افتخار،مولانا یعقوب طارق، مولانا عبدالرزاق حیدری،مفتی بلال عمر نے جامع مسجد رحمانی آبپارہ میں راولپنڈی،اسلام آباد کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد اعظم طارق بےباک، عظیم قومی،سیاسی و مذہبی رہنما تھے، خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔کانفرنس سے سرپرست اعلی سنی علماء کونسل پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی،مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا حبیب الرحمٰن درخواستی، مولانا محمد معاویہ اعظم طارق اور دیگرخطاب کریں گے۔