شیخ زاید ہسپتال میں بلاجواز تبادلے باعث تشویش ہیں‘ غلام نبی مری

September 30, 2022

کوئٹہ (آن لائن )بی این پی کےضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری ،جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو،سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد ،فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی ،لیبر سیکر ٹری ملک عطاء اللہ کاکڑ ،خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ ،کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی ،انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی نے شیخ زاید ہسپتال کوئٹہ کے سینئر ڈاکٹرز کے بلاجواز تبادلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طویل عرصے بعد ادارہ فعال ہورہاہے تو اچانک سینئر ڈاکٹرز کے تبادلے سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ایسامحسوس ہورہاہے کہ ادارے کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے رہنمائوں نے کہاکہ بلاجوازتبادلوں کو منسوخ کرکے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےدریں اثناء مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ اور غلام نبی مری نے ڈاکٹر ناصر خان اچکزئی کے گھرجاکر بیٹوں کی شہادت پر تعزیت اورفاتحہ کی۔