متھیرا اور طوبیٰ انور کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرار

September 30, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی معروف میزبان و ماڈل متھیرا اور اداکارہطوبیٰ انورکے درمیان سوشل میڈیا پر تکرار ہوگئی۔

اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیا تھا۔

اُنہوں نے اس انٹرویو میں خواتین پر تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ مقتولہ نور مقدم کے ساتھ کیا۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’جب نور مقدم والاواقعہ سامنے آیا تھا تو اس وقت میں بھی اپنی زندگی میں بہت تکلیف سے گزر رہی تھی، حالانکہ میں نور سے کبھی ملی نہیں ہوں لیکن میں وہ سب کچھ محسوس کرسکتی ہوں جوکہ نور کے ساتھ ہوا کیونکہ نور نے جن چیزوں کا سامنا کیا میں بھی اپنی زندگی میں ان تمام چیزوں کا سامنا کرچکی ہوں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں سب کچھ بتا تو نہیں سکتی لیکن میں نہیں جانتی کے ہمارے معاشرے میں مظلوم کو ہی قصور وار کیوں ٹہرادیا جاتا ہے‘۔

میزبان و ماڈل متھیرا کو طوبیٰ انور کا نور مقدم کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا پسند نہیں آیا۔

اُنہوں نےطوبیٰ انور کے ان خیالات پر اپنے ردِعمل میں کہا کہعامر بھائی نے طوبیٰ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد کی، اس لیے صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیےطوبیٰ انور کو اس طرح کے انٹرویو دینا بند کرنے چاہئیں اور اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ عامر بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

اُنہوں نےطوبیٰ انور کو مشورہ دیا کہ مرحوم لوگوں کو معاف کرنا اور ان کی عزت کرنا سیکھیں۔

متھیرا کی جانب سے ہونے والی اس تنقید پرطوبیٰ انور بھی خاموش نہ رہ سکیں اور جواب میں انکشاف کیا کہمیں نے متھیرا کو اپنی باتوں کی وضاحت دینے کے لیے فون بھی کیا لیکن اُنہوں نے میری کال موصول نہیں کی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’متھیرا کو مجھ پر تنقید کرنے سے پہلے مکمل انٹرویو دیکھنا چاہیے اور دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’انٹرویو کے دوران دیے گئے میرے بیان کے ترجمے میں اس کی صحیح تشریح نہیں کی گئی‘۔