عامر جمال کو اپنا فیک ٹوئٹر اکاؤنٹ مل گیا

September 30, 2022

فوٹو بشکریہ پی سی بی

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو اپنے فیک ٹوئٹر اکاؤنٹ کا پتا چل گیا۔

عامر جمال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کردی ہیں۔

عامر جمال نے لکھا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ میرا نہیں ہے، یہ شخص غیر متعلقہ چیزیں ٹوئٹ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس اکاؤنٹ کے بارے میں جلدی رپورٹکریں تاکہ مزید غلط فہمی سے بچا جاسکے۔

عامر جمال کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 12ہزار سے زائد ہے اور انہوں نے 57 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 4 ہزار 667 ہے۔

واضح رہے کہ عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری اوور کرایا تھا۔

ان کی شاندار بولنگ کے باعث پاکستان نے میچ جیت کر انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں کی سیریز میں تین دو سے برتری حاصل کرلی تھی۔