شاہ رخ خان دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر جلوہ گر

September 30, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان28 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے ایک ہیلتھ کیئر گروپکی تشہیری ویڈیو میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر جلوہ گر ہوئے۔

اسمہم میں عمان اور متحدہ عرب امارات میں مختلف برانڈز کے تحت 39 اسپتال اور طبی مراکز کی تشہیر شامل ہے۔

کمپنی نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر 28 ستمبر کو اپنی مہم کی افتتاحی تقریب میں اشتہار دکھا کر متحدہ عرب امارات کے ساتھ شاہ رخ خان کے مضبوط تعلق کو اجاگر کیا۔

یہی نہیں برج خلیفہ کے سامنے ڈانسنگ فاؤنٹین پر اداکار کی مشہور فلم’اوم شانتی اوم‘ کا ٹائٹل سانگ بھی بجایا گیا۔

برج خلیفہ پر نشر کیے گئے اشتہار میں شاہ رخ خان نے ہیلتھ کیئر گروپ کے بارے میں آگاہ کیا۔

برج خلیفہ کے اس منظر کی ویڈیوز تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اس ویڈیو کےسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح اداکار کے غیر معمولی فلاحی کاموں کی تعریفیں کرتے اور انہیں دنیا کی مشہور عمارت پر جلوہ گردیکھ کر فخر کرتے نظر آرہے ہیں۔

ہیلتھ کیئر گروپکے چیئرمین شمشیر ویالیل کا کہنا ہے کہ ہمیں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اس مہم کا آغاز کرنے پر فخر ہے جو کہ ان اقدار کا مظہر ہیںجن کی ہم قدر کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بھی برج خلیفہ کو روشن کیا گیا تھا۔