دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی کرکٹر انتقال کرگیا

September 30, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شہزاد اعظم رانا 95 فرسٹ کلاس، 58 لسٹ اے اور 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے تھے۔

شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھاکہ آسٹریلیا پہنچتے ہی شہزاد اعظم رانا کی موت کا پتا چلا، وہ بہت ہی اچھا انسان تھا۔

عمر گل نے شہزاد اعظم رانا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔