محمد وصال کو بہترین پبلک انفارمیشن آفیسر کٹیگری کا ایوارڈ دیا گیا

October 01, 2022

پشاور(جنگ نیوز)بین الاقوامی معلومات عامہ تک رسائی کے دن کی نسبت سے منعقدہ تقریب میں خیبر پختوانخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے محمد وصال کو بہترین پبلک انفارمیشن آفیسر کٹیگری کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیف کمشنر انفارمیشنکمیشنصاحبزادہ محمد خالد تھے۔ دیگر معزز مہمانان گرامی میں چیف کمشنر انفار میشن کمیشنبیگم فرح حامد خان، ممبر قومی اسمبلی ظل ہما اور ممبر صوبائی اسمبلی سید فخر جہاں نے شرکت کی ۔ تقریب میں خیبر پختو نخواہ خواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کی معلومات عامہ تک رسائی ،اور گڈ گورننس کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ کیپشن: پشاور، خیبر پختوانخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے محمد وصال کو بہترین پبلک انفارمیشن آفیسر کٹیگری کا ایوارڈ دیاجارہاہے۔