مرکزی میلاد کمیٹی کے تحت آج میلاد ریلی ہوگی، رکن الدین احمدی

October 02, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے صدر رکن الدین حامدی کے مطابق جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی میلاد ریلی آج اتوار چار بجے سہ پہر میلاد چوک (تھانہ چوک) شاہ رکن عالم کالونی سے نکالی جائیگی، ریلی میںعلما کرام،مشائخ عظام،سیاسی و سماجی شخصیات، انجمن تاجران،معززین شہر اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔