چارسدہ: 8 سالہ بچی کے اغواء اور قتل کا ملزم گرفتار

October 02, 2022

—فائل فوٹو

چارسدہ کی تحصیل تنگی میں 8 سالہ بچی کو اغواء اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی کے مطابقملزم قوتِ گویائی اور قوتِ سماعت سے محروم ہے، اس نے اشاروں کی زبان میں اقرارِ جرم کیا۔

ڈی ایس پی کے مطابقملزم کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ خاندان کے ہمراہ 3 ماہ سے بچی کے پڑوس میں کرائے پر مقیم تھا۔

ڈی ایس پی کا واردات سے متعلق بتانا ہے کہ بچی کی لاش 26 ستمبر کو کچرے سے ملی تھی جسے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔