منگھوپیر ناردرن بائی پاس، قبضہ مافیا کا پولیس پارٹی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

October 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس ہوٹل کے قریب شاہ صاحب گوٹھ کے عقب میں قبضہ مافیا نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو زخمی کردیا،پولیس ذرائع کے مطابق حملےمیں ایس ایچ او منگھوپیر محفوظ رہے ، تاہم ان کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ، فوری مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق آغا گروپ جبکہ دوسرے گروپ کا ایک سیاسی پارٹی سے ہے، قبضہ مافیا کی جانب سے زمین پر قبضہ کیا جارہا تھا کہ مالک نے پولیس پارٹی کواطلاع دی جس پر واقعہ پیش آیا۔