ربیع الاول، شہر برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا، سبز پر چموں کی بہار

October 03, 2022

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)ربیع اولال کے آغاز سے ہی شہر برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجا دیا گیا ہے آرائشی سامان خریدنے والوں کا رش رات گئے تک رہتا ہے بشتر علاقوں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے اس ضمن میں نیاز کا خصوصی اہتمام کیا جا ریا ہے، دورد وسلام اور نعت کی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں ، عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے مذھبی جماعتوں اور انجمنوں نے بچوں کے جلوس ، لانچوں کی ریلی اور مرکزی ریلیوں کا اعلان کر رکھا ہے، علاوہ ازیں جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنما ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبیﷺ کے جلوس اور محافل میں شر کت کر کے پیا رے مصطفی ﷺسے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کر تے ہیں،انہوں نے میلاد ریلی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد مصطفیﷺ کو شایان ِشا ن طو ر پر منا نے کی تیا ریا ں زور و شو ر سے جا ری ہیں، دریں اثنا جلوس وجلسہ نشتر پارک کے انتظامات کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے رضا کاروں اور اسکاؤٹس کا مشترکہ اجلاس 3 اکتوبر پیر کو رات نو بجے جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں ہو گا، جما عت اہلسنّت کی زیر سر پرستی4 اکتوبر منگل کو جامعہ انوار مصطفی مریم مسجد مہران ٹاؤن سے طلبہ کی میلاد ریلی نکالی جائے گی۔