سیلاب میں سندھ حکومت نے متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا، اسمٰعیل راشدی

October 03, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرحوم کارکن سلمان فیاض کی پہلی برسی کے موقع پر تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر سید اسماعیل شاہ راشدی نےکہا ہے کہ کراچی دنیا میں روشنیوں کا شہر کہلاتا اور سندھ کا حصہ ہے، کون کہتا ہے کہ پی ڈی ایم کا متبادل نہیں ہے کیا یہ کہنے والوں کو پیر صاحب پگارو نظر نہیں آتے ؟ پیر صاحب پگارو پی ڈی ایم کا متبادل ہیں ہم بکنے والے نہیں ہیں ہم جس کے ساتھ تھے اسی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کراچی میں پیدا ہوئے اور کراچی میں ہی مرینگے، سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سلمان فیاض جیسے لوگ برسوں بعد پیدا ہوتے ہیں کراچی میں متحد سندھ مضبوط پاکستان کے نعرے کو تقویت سلمان فیاض جیسے دلیر بہادر کارکنان کی وجہ سے ملی۔